بھارتی ریاست بہار کے دریائے گنگا میں زیر تعمیر پل اچانک گر گیا۔
منہدم ہونے والا اگوانی گھاٹ سلطان گنج پل دو اضلاع کھاگیریا اور بھاگلپور کو ملانے کےلیے تعمیر کیا جارہا تھا۔
دریائے گنگا پر تعمیر ہونے والے اس پل کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
زیر تعمیر پل 200 میٹر طویل بنایا جارہا تھا، جو سیکنڈز میں ہی زمین بوس ہوگیا۔ تاہم پل کے گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.