بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج کے بہاؤ میں تیزی آگئی، تحصیل قصور اور تحصیل چونیاں کے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
23 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، دریا نے تلوار پوسٹ کے قریب واقع گاؤں حاکو والا میں بھی کٹاؤ کرنا شروع کردیا ہے۔
ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی بیلٹ سے ملحقہ علاقوں کو خالی کرنے کے لیے اعلانات کرائے گئے ہیں۔
دریائی پٹی سے لوگوں کی نقل مکانی کا عمل تیزی سے جاری ہے، پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب لودھراں کے مقام پر بھی دریا میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے، حکام کی جانب سے تین سو بستیوں کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.