درابن میں شہید ہونے والے 23 جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
Comments are closed.