بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی ایران سے گندھک لوڈ کر کے کوئٹہ جارہی تھی۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے باعث پاک ایران ریل سروسز معطل ہوگئی ہے، پٹری سے اتری بوگیوں کو اٹھانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.