عراق کے شمالی علاقے میں دخیل حسن اور سامیہ سمو نے 9 سال کی علیحدگی کے بعد ایک بار پھر اپنی شادی کا جشن منایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2014ء میں سامیہ اپنی شادی کے صرف 1 ماہ بعد سنجار میں ایک دراندازی کے نتیجے میں داعش کے قبضے میں چلی گئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق 9 سال داعش کی قید میں رہنے کے بعد وہ 5 دیگر لڑکیوں کے ساتھ اسی ماہ آزاد ہو کر شام پہنچیں جہاں ان کے شوہر دخیل اب بھی ان کے منتظر تھے۔
سامیہ کی رہائی کے بعد جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب دوبارہ منائی۔
سامیہ کا کہنا تھا کہ میں یقین نہیں کر سکتی، مجھے ایسا لگا جیسے میں خواب دیکھ رہی ہوں اور میں بہت خوش ہوں۔
Comments are closed.