دادو میں سیلاب متاثرین کے کیمپ میں بچوں کے لیے سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث بچوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔
گرمی کی شدت سے بچوں میں پیٹ کے امراض بڑھنے لگے اور بخار کے بھی کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ننھے بچوں کے لیے دودھ کی بھی قلت ہے۔
سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ کیمپ میں کسی قسم کی طبی سہولتیں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ دادو کی تین تحصیلوں میں سیلاب سے لوگ دربدر ہوگئے ہیں، کئی افراد سڑکوں اور بندوں پر کھلے آسمان تلے اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.