سندھ کے شہر دادو میں نویں جماعت کی طالبہ نگینہ چانڈیو کے اغواء اور قتل میں ملوث دوسرے شریک ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوسرے شریک ملزم شوکت چنہ کو مرکزی گرفتار ملزم مہتاب چانڈیو کی نشاندہی پر دادو کے سیتا روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ ماہ نویں جماعت کی طالبہ نگینہ چانڈیو کو اس کا رشتے دار ملزم مہتاب چانڈیو شادی کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا، اس جرم میں اس کا دوست شوکت چنہ بھی شریک تھا۔
نگینہ چانڈیو کو ملزمان نے قتل کر کے اس کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔
20 جنوری کو لڑکی لاش تحصیل میہڑ میں سندھی بٹڑا کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.