ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں پانی کم ہونے کے بعد بعض گھروں سے لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں سے اب تک 6 افراد کی لاشیں گھروں سے ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین روز کے دوران گھروں سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق آج صبح بھی شہباز کالونی کے ایک گھر سے شہری ڈھولن چانڈیو کی لاش ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والے تمام شہری سیلاب میں اپنے گھر پر سامان کی حفاظت کے لیے رکے ہوئے تھے۔
Comments are closed.