متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو بیماریوں سے بچانے کے لیے خیرپور میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، یو اے ای نے ایک بار پھر برادر ملک ہونے کا فرض ادا کر دیا ہے۔
انہوں نے میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین کو علاج و معالجے سمیت تمام تر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم شب و روز خدمات انجام دے رہی ہے۔
بخیت عتیق الرومیتی کا مزید کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، جو رشتہ شیخ زید مرحوم نے قائم کیا آج تک وہ قائم و دائم ہے۔
Comments are closed.