خیبر پختون خوا میں کورونا ایس او پیز کے تحت 16 سے 22 ستمبر تک پابندیاں عائد کر دی گئیں، تمام تجارتی سرگرمیاں اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے۔
محکمۂ داخلہ خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے بھر میں جمعے اور ہفتے کو تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، پیٹرول پمپ، ویکسی نیشن سینٹرز، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
اس کے علاوہ جنرل اسٹور اور بیکریز رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، جبکہ اِن ڈور شادی، کلچر، موسیقی اور دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی۔
محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہوگی۔
صوبے میں سینما گھر، باکسنگ، کراٹے، کبڈی، ریسلنگ اور تہواروں پر پابندی ہوگی، پبلک پارکس کورونا ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔
Comments are closed.