جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکول بند، جیپ ریلی کی مشروط اجازت

خیبر پختونخوا ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا نے پشاور سمیت نو اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اجلاس میں ڈیرہ جات فیسٹیول اور جیپ ریلی منعقد کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزراء، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکریٹری، آئی جی پی اور انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بازاروں کی ممکنہ بندش کے حوالے سے صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔

صوبائی ٹاسک فورس نے پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں کورونا کے مثبت کیسز 10 فیصد شرح والے اضلاع میں ا سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے عوام احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.