پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

خیبر پختونخوا کے علماء کا دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کے خلاف فتویٰ

خیبر پختونخوا کے علماء نے دہشت گردوں اور دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف متفقہ فتوی جاری کردیا۔

علماء کا کہنا ہے کہ ریاست کے اندر کسی قسم کا فتنہ و فساد، محاذ آرائی پھیلانا شریعت کی رو سے جائز نہیں ہے پاکستان کے دستور اور قانون سے بغاوت کرنے والا سزا کا مستحق ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف مکاتب فکر کے علماء نے دہشت گردی کے خلاف واضح اعلان کردیا۔

دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ، تنظیم المدارس، وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس نے دہشت گردی کی کارروائیوں کو مسترد کر دیا۔

وفاق المدارس اسلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ، جامع تعلیم القران، علماء کونسل خیبر پختونوا نے بھی دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے ہر شخص کو جہاد کے اعلان کا حق نہیں۔

علماء نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعی طور پر ناجائز ہے، ریاست کا دفاع کرنے والے پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اُٹھانا ناجائز بلکہ ریاست کی خلاف ورزی ہے پاکستان کے قانون سے بغاوت کرنے والا سزا کا مستحق ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.