صوبۂ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ میں کون کون شامل ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق آئی جی مسعود شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں بیرسٹر ساول نذیر، بخت نواز، شفیع اللّٰہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خشدل خان، تاج محمد آفریدی، شاہد خٹک، محمد علی شاہ اور عدنان جلیل بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختون خوا غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلیٰ اعظم خان کی 5 گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے وزراء کے معاملے پر مشاورت کی تھی۔
سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان نگراں کابینہ کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے پہلے ہی انکار کر چکے تھے۔
Comments are closed.