جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

بھارتی کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر غریب افراد میں کھانا تقسیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر مداحوں نے غریب افراد میں کھانا تقسیم کیا۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں روہت شرما نے سنچری اسکور کی جو کہ انہوں نے 3 سال بعد بنائی۔

بھارت میں مداحوں نے روہت شرما کے سنچری بنانے کے بعد غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کے پیکٹ پر اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ویرات کوہلی کے سنچری بنانے کے بعد بھی ایک مداح نے غریب افراد میں کھانا تقسیم کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.