خیبر پختونخوا میں نیا سیاسی بحران پیدا ہوگیا، سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے نگراں کابینہ کےلیے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو اس حوالے سے دعوت دی گئی تو انہوں نے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے انکار کے بعد نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مشاورتی عمل کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر اور نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.