بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

فواد چوہدری کو پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے تندرست قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کو تندرست قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پھر شروع ہوگئی۔

ایف 8 کچہری میں سماعت کے بعد اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو لے کر پمز پہنچی تھی۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا پمز اسپتال کے امراض قلب سینٹر  میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شعبہ میڈیسن اور امراض قلب کے ڈاکٹرز فواد چوہدری کا معائنہ کیا اور  پی ٹی آئی رہنما کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن مانیٹر  کی۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے طبی معائنے کی رپورٹ پولیس اور عدالت میں پیش کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.