پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

خیبر: وادی تیراہ میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے دو بہادر سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم شہید ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.