پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے بورڈ آف گورنر نے خیبر میڈیکل کالج میں مختلف ٹیسٹوں کی فیسی لاگو کرنے کی منظوری دے دی۔
ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس 20 ہزار روپے، زیادتی کیس میں میڈیکل ٹیسٹ کی فیس 25 ہزار روپے، تشدد کی جانچ پڑتال کرنے کی فیس بھی 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کی فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے اضافے کی منظوری دے دی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ کالج کو فیصلے پر نظر ثانی کے لیے وضاحتی مراسلہ بھیج دیا ہے، حکومت عوام کے بہترین مفاد میں فیصلے کرے گی۔
Comments are closed.