خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے پر عوام نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو یوم نجات مبارک ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ گند کو ٹھکانے لگانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت بھی نہیں پڑی اور گند خود بخود ٹھکانے لگ چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر غلام علی کو ارسال کی تھی۔
اس حوالے سے محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبر پختون خوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر غلام علی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیے۔
خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
Comments are closed.