جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا: پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کی ہدایت

خیبرپختونخوا کے تمام پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں خیبرپختونخوا کے آئی جی پی ثنا اللّٰہ عباسی نے تمام پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ثنا اللّٰہ عباسی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کریں اور یہ سلسلہ جلد شروع کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی جی پی نے ایک ماہ کی مدت میں سنٹرل پولیس آفس رپورٹ ارسال کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.