محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں نیا تعلیمی سال 12جولائی سےشروع ہوگا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے تعلیمی سال کے پہلے ہفتے میں داخلہ مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے ہدایات کے مطابق تمام اسکلوں میں پہلے ہفتے طلبہ کو کتب کی فراہمی سمیت دیگر امور نمٹائے جائیں۔
ہدایات میں اسکول پرنسپلز اور اساتذہ کو مقررہ اوقات کار تک اسکول میں رہنے کا کہا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نےاعلامیے میں ہدایت کی کہ نئے سیکشن کے ابتدائی ہفتے کے دوران اساتذہ، اسٹاف اور طلباء شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔
اعلامیے کے مطابق کورونا کے باعث تعلیمی سال 2021-22 تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
Comments are closed.