پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے لیے متحرک ہو گئی۔
اپوزیشن جماعتوں نے آج رات ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی رہاش گاہ پر ہو گا۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے، جس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے لیے مختلف آپشن پر غور ہو گا۔
اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور ہو گا۔
اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اختیار ولی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان بادام نہیں توڑ سکتے اسمبلی کیا توڑیں گے، اسمبلی خیبر پختونخوا کے چار کروڑ عوام کی امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائیں گے، عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کریں گے۔
Comments are closed.