خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشینوں کے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے سے این او سی نہ ملنے اور تکنیکی وجوہات کے باعث صوبے کے اسپتالوں میں 15 مشینیں غیرفعال ہیں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد کا کہنا ہے ان مشینوں سے اٹھنے والا دھواں مقامی آبادی کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا کہ اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کی ذمے داری نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.