خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر خوراک محمد یاسر نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یاسر نے کہا کہ پنجاب سے آٹے اور گندم کی ترسیل میں درپیش مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔
دوسری جانب پنجاب سے خیبرپختونخوا کے لیے آٹے اور گندم کی ترسیل کے معاملے پر چیف سیکریٹری کے پی نے پنجاب حکومت سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رابطے کا فیصلہ آٹے اور گندم کی ترسیل سے متعلق اجلاس میں ہوا، اجلاس میں آٹے اور گندم کی ترسیل میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب حکومت سے غیرضروری چیک پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، آٹے اور گندم کی ترسیل کے لیے مستقل حکمت عملی بنانے پر بات کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے ریگولر آٹا ڈیلرز کو این او سی بھی جاری کی جائے گی۔
Comments are closed.