جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدا ہے، اختتام بھی ایسا ہی ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا، نئے عزم و حوصلے کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پی ڈی ایم سندھ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی حالات پر بات کی گئی، 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ بتایا جائے فارمولا بنانے کی پیشکش کس نے کی، جس بات میں ابہام ہوتا ہے اس میں کوئی بات نہیں کرتا۔
Comments are closed.