بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، ووٹر کو مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرز ملیں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلیے مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے دن ووٹر کو 6 مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے، تحصیل چیئرمین یا میئر کے امیدوار کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل کونسلر کی نشست کے لیے سلیٹی رنگ، خواتین کی سیٹ کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مزدور اور کسان کے لیے ہلکے سبز رنگ، یوتھ کے لیے زرد رنگ اور اقلیت کے لیے بھورے رنگ کے بیلٹ پیپرز ووٹر کو دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی آسانی کےلیے بیلٹ پیپرز کے رنگ مختص کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.