cctv grindr hookup tampa secure hookup site what is hud hookup app hookup Uniondale hookup Birmingham glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا ای سمری سسٹم متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا

خیبرپختونخوا حکومت کا ای گورننس سسٹم کی طرف ایک اور انقلابی قدم، صوبائی حکومت نے سمری آٹومیشن سسٹم (ای سمری سسٹم) متعارف کروا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ای سمری سسٹم کا باضابطہ اجراء کیا۔

یہ سسٹم وفاق سمیت کسی بھی صوبائی حکومت نے تاحال متعارف نہیں کروایا جس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا ای سمری سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا۔

سمری کی تخلیق، پراسس، منظوری اور جائزے سمیت تمام امور آٹومیشن سسٹم کے تحت ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے مخصوص موبائل ایپ بھی تیار کی گئی، سسٹم میں ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل سگنیچر کی سہولت بھی موجود ہے۔

کسی بھی سطح پر سمری پراسس میں تاخیر کی صورت میں خودکار طریقے سے الرٹ جاری ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے ای سمری سسٹم پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ ای سمری سسٹم کے اجراء کا مقصد سرکاری امور کی تیز رفتار انجام دہی ہے، اس سسٹم سے وقت کی بچت اور سمریوں کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ، ای بڈنگ اور ای پیمنٹ جیسی اصلاحات پہلے ہی متعارف کرواچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.