خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
دوران اجلاس عنایت اللّٰہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا کام ہاؤسنگ بنانا نہیں میونسپل سروس فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے زرعی اراضی کو تباہ کر کے لینڈ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزیر قانون اکبر ایوب نے کہا کہ جہاں نئی کالونی بن رہی ہے وہاں کوئی زرعی اراضی نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نئی کالونی نوشہرہ سے ملتی ہے جہاں موٹروے سے 70کلو میٹر کا ایکسپریس وے بنے گا۔
Comments are closed.