خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں اجتماعی قبروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابقہ ایف آر جواکی، ایف آر پشاور کے علاقے بابو خیل اور پستونہ میں اجتماعی قبروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
جس علاقے میں سرچ آپریشن ہورہا ہے، پچھلے دنوں اسی علاقے سے اجتماعی قبر سے 16 مزدوروں کی لاشیں ملی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اس علاقے میں متعدد اجتماعی قبروں سے اب تک 50 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔
جیو نیوز نے مارچ 2012 میں کوہاٹ کے قریبی علاقوں میں ان اجتماعی قبروں کی خبر نشر کی تھی۔
Comments are closed.