خیبرپختونخوا کی تین تحصیلوں میں بلدیاتی انتخاب کی ری پولنگ کے بعد مسلم لیگ (ن) نے 2 اور جے یو آئی نے ایک نشست جیت لی۔
مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا، مسلم لیگ (ن) کے ابراہیم شاہ نے 52 ہزار 372 ووٹ حاصل کیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق خان نے 31 ہزار 438 ووٹ لیے اور یوں انہیں 21 ہزار ووٹوں سے شکست ملی۔
تحصیل بفہ میں مسلم لیگ کے سردار شاہ خان 42 ہزار 330 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے عبدالشکور نے 32 ہزار 68 ووٹ حاصل کیے اور 10ہزار ووٹوں سے شکست کھائی۔
جنوبی وزیرستان میں بھی پی ٹی آئی کا امیدوار ہار گیا، جے یو آئی (ف) کے مولانا صالح سات ہزار 682 ووٹ لے کر تحصیل وانا کے چیئرمین منتخب ہوئے، پی ٹی آئی کا امیدوار دوسرے نمبر پر رہا۔
Comments are closed.