جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا، رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کا اعلامیہ جاری

ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کااعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز کے لیے صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے دن پرائمری اسکولز صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔

مڈل سے ہائر سیکنڈری تعلیمی اداروں کیلئے صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔

 جمعہ کے دن مڈل سے ہائر سیکنڈری تعلیمی اداروں کیلئے صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک وقت مقرر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.