پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
مٹھہ ٹوانہ بوائز ہائی اسکول میں ایک بزرگ ووٹرز روایتی انداز میں سر پر پگڑی، پاؤں میں کھسہ اور دھوتی پہن کر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ گئے۔
کئی پولنگ اسٹیشنوں پر کافی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے، نوجوان، بزرگ اور خواتین ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔
ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی جبکہ کئی جگہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
Comments are closed.