پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے 70 سالہ بھائی سید مجتبی شاہ کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ کے عہدے سے ھٹادیا گیا۔
سید مجتبی شاہ گزشتہ 12 برس سے چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ کے عہدے پر تعینات تھے۔
محمکہ بورڈز و جامعات کے سیکریٹری مرید راحموں نے جمعرات کو بذریعہ نوٹیفکیشن انہیں بطور چیئرمین ڈی نوٹیفائی کردیا۔
سکھر بورڈ کے 19 گریڈ کے افسر رفیق احمد پلھ کو چیئرمین بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس سندھ کے سکھر بورڈ سمیت سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی نے چیئرمین کے امیدواروں کا انتخاب کرلیا تھا جن کی تین انٹلیجنس اداروں سے کلیئرنس بھی حاصل کرلی گئی تھی۔
تاہم سیاسی دباؤ کے باعث ان امیدواروں کو تقرر نامے جاری نہیں کئے گئے اور پھر بعد اس معاملے میں پٹیشن دائر کرکے اسٹے لے لیا گیا جسے محکمہ بورڈز و جامعات کئی ماہ گزرنے کے باوجود ختم نہیں کراسکا ہے۔
Comments are closed.