پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ 2 سالوں سے نیب کی حراست میں ہیں۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خورشید شاہ اور اہل خانہ پر جھوٹے مقدمات سلیکٹڈ کا انتقام ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خورشید شاہ علیل اور بے گناہ ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ امید ہے عدالتیں خورشید شاہ کے معاملے میں انصاف کریں گی۔
Comments are closed.