پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے پرول میں توسیع کردی گئی۔
خورشید شاہ کے پرول میں 2 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے پرول پر رہائی میں مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو دو روز قبل اُن کے بھتیجے کے انتقال پر پرول پر رہا کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.