سپریم کورٹ آف پاکستان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
ایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا ہے۔
مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹ پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے، خورشید شاہ 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔
عدالتِ عظمیٰ کے مختصر فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل پر رہے گا، جبکہ رائل کورٹ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرے گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.