پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی رہائی کا حکم روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ سے ضمانت کی تصدیق نہ ہونے پر احتساب عدالت نے خورشید شاہ کی رہائی کا حکم روک دیا۔
زیرک شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت کے آرڈر کی تصدیق کے بعد ہفتے کو خورشید شاہ کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.