سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے اقدامات سے لگ رہا ہے کہ اُنہیں شکست نظر آرہی ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی پر خواجہ آصف کے حمایتی نے اعتراض لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ خواجہ آصف کر رہا ہے اسے شکست نظر آرہی ہے، جس دن کاغذات جمع کروانے جانا تھا ایک روز قبل میرے گھر پر حملہ ہوا۔
ریحانہ ڈار نے مزید کہا کہ پولیس نے میرے گھر کو گھیرا اور بیرئیرز لگائے، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں دہشت گرد تھی؟
Comments are closed.