وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آڈیو لیکس میں عمران خان نے اپنی زبان سے جعل سازی اور فراڈ کو مانا، سائفر کی آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو ڈوب مرنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کسی نے ملکی سالمیت کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کسی آمر نے بھی ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا۔
Comments are closed.