جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خواجہ آصف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

خواجہ آصف نے درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت، نیب، دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ میں 29 دسمبرکو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب نےانکوائری کےشکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا، احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے استدعا کی کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.