بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین کے رین کوٹ کا دیوانہ جاپانی چور گرفتار

جاپان میں پولیس نے ایک شخص کو خواتین کے 360 رین کوٹ (بارشوں میں استعمال کی جانے والی برساتی) چرانے پر گرفتار کرلیا۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اوساکا سے حال ہی میں گرفتار ہونے والا51 سالہ یہ شخص خواتین کے رین کوٹ کو دیوانگی کی حد تک پسندکرتا تھا اور صرف اسے ہی چراتا، اس لیے مقامی طور پر یہ ’رین کوٹ مین‘ کے نام سے معروف ہے۔

اس نے گزشتہ 13 برسوں کے دوران 360 رین کوٹ چوری کیے۔ حکام کو اس پراسرار چور کو تلاش کرنے کی اپنی کوشش میں ایک عشرے سے زیادہ وقت لگا۔ 

پولیس نے جب اس کے گھر کی تلاشی لی تو انہیں وہاں سے 360 رین کوٹ ملے جن میں سب سے پرانا کوٹ 2009 میں چوری کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.