بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ نامکمل ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ نامکمل ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج خواتین کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو ان کا جائز مقام اور حقوق دلوانے کے لیے عالمی دن منایا جارہا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کہنے کو صنف نازک مگر ہر بہادر ماں، بہن، بیوی، بیٹی کو میرا سلام۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی نون لیگی رہنماؤں پر حملے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان کو خواتین سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت حقوق نسواں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات اٹھارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.