کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مختلف خواتین کو ہراساں کرنے والے کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ نے بتایا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پیش آئے۔
ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو خواتین کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ملزم نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے، ملزم کو دو مختلف سی سی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں ملزم سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے تفتیش میں متعدد خواتیں کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
Comments are closed.