جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں  خواتین کی صلاحیت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیےخواتین کا دن منایا جا رہا ہے۔

گھر ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا میدان جنگ، ہر شعبے میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

یوم خواتین کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں  خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کو اجاگر  کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.