
خلیج بنگال میں بننے والے طوفان ’آسانی‘ کے 48 گھنٹوں میں کمزور پڑنے کا امکان ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ’آسانی‘ بھارتی ریاست اڑیسہ یا آندھرا پردیش سے نہیں ٹکرائے گا اور بھارتی مشرقی ساحلی علاقوں سے گزر جائے گا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بھارتی مشرقی ساحلی علاقوں میں کل شام سے ہلکی، معتدل بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ طوفان ’آسانی‘ کے زیر اثر جنوبی خلیج بنگال میں سمندری صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان کا طوفان ’آسانی‘ سے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے اس طوفان کو دیا گیا نام ’آسانی‘ سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی غصے کے ہیں۔
Comments are closed.