carolina sweets hookup hotshot instant sex hookup sites hookup Roosevelt New Jersey gay byu hookups being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خلائی مخلوق کا حملہ یا قیامت: اوہ، یہ تو بھنگ کا ’اثر‘ ہے

آسٹریلیا: جب بھنگ کے کھیت سے نکلنے والی روشنی کو لوگ خلائی مخلوق کا حملہ سمجھے

  • ٹفنی ٹرنبل
  • بی بی سی نیوز، سڈنی

ملجیورا کے آسمان پر چھایا گلابی رنگ

،تصویر کا ذریعہNikea Champion

،تصویر کا کیپشن

آسٹریلیا کے شہر ملجیورا میں آسمان پر چھائے گہرے گلابی رنگ نے مقامی باشندوں کو حیران کر دیا

آسٹریلیا کے شہر ملجورا کے اوپر آسمان پر بدھ کے روز جیسے ہی گہرا گلابی رنگ چھایا مقامی افراد کے دلوں میں مختلف خیالات آنے لگے۔ مقامی رہائشی ٹیمی سوموسکی کے بقول انھیں لگا کہ شاید قیامت آ گئی ہو۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا ’میں کسی بہادر ماں کی طرح بچوں کو بتا رہی تھی کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔‘

انھوں نے آگے کہا ’لیکن میرا دل وہ مناظر دیکھ کر خوفزدہ تھا اور میں سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ میں کیا دیکھ رہی تھی۔‘

بعد میں معلوم ہوا کہ ملجورا کے باہر شمالی وکٹوریا کے پاس واقع بھنگ کے ایک کھیت پر پڑنے والی روشنی کے سبب آسمان میں وہ رنگ ابھر رہا تھا۔

لیکن دیگر مقامیوں کی ہی طرح سوموسکی کے ذہن میں بھی اسے دیکھ کر طرح طرح کی خیالات جنم لے رہے تھے۔ ایک خیال یہ بھی آیا کہ کہیں ایلیئنز نے حملہ تو نہیں رکر دیا؟

انھوں نے بتایا کہ مائیں ایک دوسرے سے فون پر بات کر رہی تھیں اور پیچھے سے ان کے شوہروں کی آواز یں بھی آ رہی تھی جو سمجھ رہے تھے کہ شاید قیامت کا دن آ چکا ہے۔

ایک اور مقامی خاتون نائکیا چیمپیئن نے بتایا کہ پہلی نظر میں انھیں لگا کہ شاید چاند کا رنگ گہرا لال ہو گیا ہو۔ بعد میں احساس ہوا کہ روشنی زمین سے اٹھ رہی تھی۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا ’میرے ذہن میں مسلسل دنیا کے ختم ہونے سے متعلق خیالات آ رہے تھے۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے لگ رہا تھا جیسے میں نیٹفلکس کی سیریز سٹرینجر تھنگز میں داخل ہو گئی ہوں۔‘

دونوں ہی خواتین اس وقت اپنے گھروں سے دور تھیں۔

خفیہ کھیت کے بارے میں مقامیوں کو علم نہیں تھا

مواد پر جائیں

پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

طبی ضروریات کے لیے آسٹریلیا میں بھنگ کے استعمال کو 2016 میں قانونی درجہ دے دیا گیا تھا۔ لیکن اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے استعمال پر پابندی ہے۔

متعدد علاقوں میں اس کی پیداوار طبی ضروریات کے لیے کی جاتی ہے لیکن سکیورٹی وجوہات سے انھیں خفیہ رکھا جاتا ہے۔ اس کھیت کے بارے میں بھی مقامی افراد کو علم نہیں تھا۔ لیکن گلابی روشنی کے اس واقعے نے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

فصل کی پیداوار میں مدد کرنے کے لیے یہاں کھیت میں لال رنگ کی روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔ عام طور پر شام ہوتے ہی اسے چھپانے کے لیے گہرے پردے ڈال دیے جاتے ہیں۔

بھنگ کی کاشت کرنے والی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کو یہ پردے ناکافی ثابت ہو گئے۔

اس رات آسمان میں بادل چھائے ہوئے تھے۔ اور فصل پر پڑنے والی روشنی نے بادلوں کے ساتھ مل کر کچھ ایسا سماں باندھ دیا جیسا سورج کے ڈوبتے وقت نظر آ رہا ہوتا ہے۔

چیمپیئن نے بتایا ’جب مجھے پتا چلا تو میری ہنسی چھوٹ گئی۔ وہ کچھ بھی ہو سکتا تھا، لیکن نکلا کیا؟ طبی استعمال کے لیے پیدا کی جانے والی بھنگ۔‘

سوکومی نے بتایا کہ ان کے ہاں بھی کچھ ایسا ہی حال تھا۔ اصل وجہ جاننے کے بعد وہ بھی خوب ہنسیں۔

انھوں نے بتایا کہ انھیں ابتدائی لمحوں میں گھبراہٹ ضرور ہوئی تھی لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا ’وہ مناظر بہت عمدہ تھے، ان لوگوں کو ایسا بار بار کرنا چاہیے۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.