الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو لکھے گئے جوابی خط میں کہنا ہے کہ خط سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین نادرا کو جوابی خط لکھا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے لیے نئے طریقہ کار پر عمل درآمد الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ نادرا کے خط کے لہجے سے تاثر ملتا ہے کہ جیسے الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے، ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے۔
خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کے لیے 2 اعشاریہ 4 ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا۔
الیکشن کمیشن کا خط میں کہنا ہے کہ آئی ووٹنگ کے سابق منصوبے پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے، اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھیں تو اس کا ذمے دار کون ہے؟
واضح رہے کہ نادرا نے لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ سے متعلق نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔
Comments are closed.