اسلام آباد: سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا خصوصی عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی عدالت قائم کردی گئی ہے، جس میں پہلا کیس شاہ محمود قریشی کا آیا، جس میں انہیں سائفر مقدمے کے سلسلے میں پیش کردیا گیا۔
خصوصی عدالت کا جج انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا اور عدالت کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہ محمود قریشی کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ ی استدعا کی، تاہم خصوصی عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 25 اگست کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم سنا دیا۔
Comments are closed.