south korean girl names china girl sex com why do we worry about what others think i hate liars poems asian dating uk free zarina photo best dating websites for 20 year olds

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خشک میوے کے صحت پر حیرت انگیز طبی فوائد

خشک میوہ یعنی ڈرائی فروٹ کا استعمال نہ صرف سردیوں بلکہ 12 مہینوں کے دوران کسی بھی موسم میں کیا جا سکتا ہے، قدرت نے خشک میوہ جات میں غذائیت کا خزانہ چھپا رکھا ہے جس کے استعمال سے جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

غذائی ماہرین کے مطابق ڈرائے فروٹس میں غذائیت بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں انسانی صحت کے لیے بنیادی معدنیات اور وٹامنز کی بھی بڑی مقدار ہونے کے سبب خشک میوہ جات کا استعمال اگر مناسب مقدار میں کیا جائے تو یہ ہر موسم میں بہترین مثبت نتائج دیتے ہیں۔

صحت کا خزانہ اپنے اندر سموئے، سب کا پسندیدہ پھل سیب کے موسم کی آمد آمد ہے، ایسے میں اس کے روزانہ استعمال سے متعلق تو کئی کہاوتیں مشہور ہیں مگر اس پھل کے استعمال کے فوائد ان کہاوتوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں جن سے اکثر افراد ناواقف نظر آتے ہیں اور اس موسمی پھل سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

خالی پیٹ گرم پانی پینا بے انتہا فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

ہالینڈ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اگر ہر روز آدھی مٹھی کے برابر خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا استعمال کیا جائے تو مختلف بیماریوں کے باعث جلد اموات کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے، خشک میوہ جات کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین ہونے کے سبب ماہرین کی جانب سے بھی ان کا استعمال ہر روز ہر موسم میں اعتدال میں رہتے ہوئے تجویز کیا جاتا ہے۔

خشک میوہ جات کا استعمال یومیہ 20 گرام تک ہونا چاہیے، ماہرین کی جانب تجویز کی گئی مقدار اور خشک میوہ جات کی افادیت مندرجہ ذیل ہے۔

اخروٹ

ماہرین غذائیت کے مطابق پروٹین، وٹامن ای، منرلز، اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دل کی صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 اخروٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ہر گھر کے کچن میں موجود سفید رنگ کا پاؤڈر، میٹھا سوڈا جسے ’ بیکنگ سوڈا‘ کے نام سے بھی جانا اور متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، میٹھے سوڈے کے استعمال کے نتائج یقینی اور حیرت انگیز ہوتے ہیں، میٹھا سوڈا گھر کی صفائی سے لے خوبصوتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور لائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت پر خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

کھجور

کھجور ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور اور حیرت انگیز پھل ہے جو انسانی مجموعی صحت کے لیے ناگزیر تصور کی جاتی ہے، ماہرین کی جانب سے  روزانہ درمیانے سائز کی ایک سے دو کھجوروں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

بادام

بادام خشک میوہ جات کا بادشاہ ہے، مونو ان سیچوریٹڈ (روغن کی ایک قسم) سے مالا مال بادام دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں، بادام میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار پائی جاتی ہے، طبی ماہرین بہترین صحت کے حصول کے لیے 4 سے 7 بادام یومیہ تجویز کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کی جانب سے چیا سیڈز یعنی کے تخم داؤدی اور تخم بالنگا کو سپر فوڈ قرار دیا جاتا ہے جبکہ ان دونوں کا استعمال فوائد میں یکساں ہے، جب بات وزن کم کرنے کی آتی ہے تو ماہرین غذائیت اسے ڈائیٹ میں ضرور شامل کرنے کو کہتے ہیں، دونوں ہی کیلشم اور فائبر حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بھی ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے سفید چینی کو سفید زہر قرار دیا جاتا ہے جبکہ عمر ڈھلنے کے ساتھ اس کا استعمال کم اور ترک کر دینا تجویز کیا جاتا ہے، میٹھی غذاؤں کے استعمال سے صحت پر بے شمار منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں دل کے امراض اور موٹاپے کا شکار ہوجانا سرفہرست ہے۔

پستہ

پستے میں بادام، کاجو اور اخروٹ کے مقابلے کہیں زیادہ پروٹین اور کم فیٹ پایا جاتا ہے، پستہ وٹامن ای اور کیروٹین سے بھی مالامال ہونے کے سبب انسانی صحت کے لیے بہترین ہے تاہم طبی ماہرین کی جانب سے یومیہ 20 گرام سے زیادہ پستے کا استعمال کرنے سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کی جانب سے ’سی بک تھورن‘ پھل کو بے شمار فوائد کا حامل قرار دیا گیا ہے، یہ ایک جنگلی بوٹی ہے جو کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہے، سی بک تھورن میں جگر، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، موٹاپے ، خراب جلد، امراض قلب، بلڈ پریشر سے لے کر گردوں کی بیماریوں تک ہر شکایت کا علاج موجود ہے۔

تقریباً ہر گھر میں اسپغول کا استعمال کیا جاتا ہے، اسپغول کا استعال زیادہ تر گھر کے بڑے بوڑھے افراد کرتے ہیں جنہیں قبض جیسی بیماری اور خراب ہاضمے کی شکایت ہوتی ہے مگر اس کا استعمال نوجوانوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، اسپغول کے پورے فوائد حاصل کرنا اور اس سے متعلق مکمل معلومات ہونا بےحد ضروری ہے۔

کشمش

انگوروں کے خشک پھل کو کشمش کہا جاتا ہے، یہ آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے، ماہرین روزانہ کی بنیاد پر 5 کشمش کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.