سپریم کورٹ نے مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی کے لیے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ رجسٹرار کے پاس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف عدالتی اختیارات کے تحت ہی ہوسکتا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر اپیل کا حکم نامہ تحریر کیا
حکم نامے کے متن کے مطابق موجودہ کیس میں رجسٹرار نے 63 اے(5) کے تحت دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔
قواعد کے مطابق رجسٹرار صرف غیر سنجیدہ درخواست کو ہی ناقابل سماعت قرار دے سکتا ہے.
سپریم کورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں غیر آئینی، غیر قانونی درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی۔
سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کرلی، درخواست کو گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.